ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو چارسال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 19 دسمبر 2018 22:59

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ راجہ پرویز اختر نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر چارسال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے سب انسپکٹر اعجاز حسین نے مقدمہ نمبر263/18بجرم9Cکے تحت منشیات فروش شاہد کے قبضہ سی1150گرام چرس پکڑ لی تھی جس کا کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز انہوں نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو چار سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔