کیسکو کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

غیرقانونی طورپر چلنے والے متعددکنکشنز منقطع کرکے 8افرادگرفتارکرلئے گئے

بدھ 19 دسمبر 2018 23:01

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں ایکسئن سٹی ڈویژن کیسکو اعزازبیگ کی زیرنگرانی ایس ڈی اومہردر سب ڈویژن اظہرعلی بگٹی اورایس ایچ او پشتون آباد پولیس کی سربراہی میں لائن اسٹاف اور پولیس پارٹی پر مشتمل ٹیم نے مشترکہ طورپر پشتون آبادکے علاقے عثمان آباداورکلی کرم خان میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران غیرقانونی طورپر چلنے والے متعددکنکشنز منقطع کرکے 8افرادگرفتارکرلئے گئے۔ بجلی چوری کرنے والوںمیں ایک غیرقانونی طورپرواٹر سپلائی کنکشن جبکہ دیگر7 گھریلواور کمرشل کنکشنزشامل ہیں جو کہ غیرقانونی طورپربجلی حاصل کررہے تھے۔

(جاری ہے)

کیسکوکی ٹیم نے متعلقہ بجلی چوروںکے برقی آلات اُتارکرقبضہ میںلے لئے جبکہ اُن کے خلا ف قانونی کارروائی کے لئے تحریری طورپردرخواست پشتون آباد تھانہ میں جمع کرادی ہے تاکہ ان بجلی چوروںکے خلاف مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

دریں اثناء کیسکوکوہلو سب ڈویژن کے ایس ڈی او شیرحسن نے لیویز فورس اور لائن اسٹاف کے ہمراہ رکھنی کے علاقہ رڑکن میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ۔کارروائی کے دوران 2ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جبکہ 4ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزکے 11KVجمپرز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔ علاوہ ازیں رکھنی میں بجلی نادہندگان سے بلوںکی مدمیں تقریباایک لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔کیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ غیر قانونی کنکشنز حاصل کرنے سے گریز کریں بصورت دیگراُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کیسکواُن کے کسی بھی نقصان یازحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں تمام صارفین بجلی چوروںکی نشاندہی کرنے میں کیسکوسے تعاون کریں۔