فتح جنگ، لین دین تنازع پرفائرنگ، ایک شخص زخمی، مقدمہ درج

بدھ 19 دسمبر 2018 23:09

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) لین دین کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص زخمی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق زبیر ولد حق نواز قوم بھٹی ساکن جھنگ نے بیان دیا کہ ارشدمحمود ولد حبیب خان قوم پٹھان سکنہ جھنگ کے ڈیرے پر مال مویشی کی دیکھ بھال و زمینداری کرتا ہوں، ڈیرہ پر اکیلا موجود تھاکہ بابر ولد محمد صادق قوم ملک سکنہ ٹیکسلاضلع راولپنڈی جوکہ میرے مالک ارشد محمود کے ساتھ گاڑیوں کی خرید و فروخت کاکام کرتا ہے مسلح پسٹل آیا اور ارشد محمود کو گالی گلوچ کرتے ہوئے کہنے لگا کہ کدھر ہو باہر نکلو جس پر میں نے اس کو گالی گلوچ کرنے سے منع کیا جس پر اس نے طیش میں آکر اپنے دستی پسٹل سے سیدھا فائر کیا جو مجھے بائیں کندھے پر لگا اور پار ہوگیا اور میںزخمی ہوکر گر گیا۔

(جاری ہے)

وجہ عناد میرے مالک ارشد محمود اور بابر کے درمیان گاڑیوں کی خریدوفروخت میں لین دین کے معاملات کی وجہ سے اختلافات ہیں۔ درخواست پر تھانہ باہتر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :