بورے والا ، دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار وں نے تاجر کو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا

بدھ دسمبر 23:12

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار وں نے ٹمبر مارکیٹ کے تاجر کو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق والکرٹ فیکٹری آبادی کا رہائشی لکڑی منڈی کا تاجر محمد آصف گذشتہ شام پونے سات بجے اپنے بھتیجے کو اکیڈمی سے لے کر گھر آرہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزموں نے جو کہ پسٹل سے مسلح تھے اسے گھر سے کچھ فاصلے پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر جیکٹ کی اندرونی جیب سے 55ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل مالیتی چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ماڈل ٹائون نے زیر دفعہ 392ت۔ پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :