رابطہ راستے کو اکھاڑنے ، سکول، سرکاری ڈسپنسری، کا راستہ بلاک کر نے والے گروہ کے خلاف تھانہ صدر اٹک میں مقدمہ درج

بدھ 19 دسمبر 2018 23:12

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) حکومتِ پنجاب کی جانب سے عوامی سہولت کیلئے لاکھوں روپے مالیت سے بنائے بنائے گئے رابطہ راستے کو اکھاڑنے اور مقامی آبادی، سکول، سرکاری ڈسپنسری، نیم سرکاری ادارے کا راستہ دیوار تعمیر کر کے بلاک کر نے والے گروہ کے خلاف محکمہ پبلک ہیلتھ گورنمنٹ آف پنجاب کی مدعیت میں تھانہ صدر اٹک میں مقدمہ درج۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ملزمان روپوش ہوگئے۔عوامی حلقوں کا محکمہ پبلک ہیلتھ اور پولیس کو خراج تحسین۔

(جاری ہے)

راستہ کی جلد بحالی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ اٹک نے عوامی شکایات پر کہ یونین کونسل مرزامیں عوامی سہولت کے لیے محکمہ کی جانب سی2013میں نالہ کی تعمیر کے دوران مقامی آبادی کی سہولت کے لیے تعمیر کیے جانے والی رابطہ سڑک کو مرزا گاؤں کے رہائشیوں نے دیوار تعمیر کر کے راہگیروں کو وہاں سے گذرنے سے روک دیا ہی․ محکمہ نے تھانہ صدر اٹک کو لیٹر نمبر639/AK مورخہ 27اگست 2018 ارسال کر دیا اور ملزمان مذکورہ کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان جا وید اقبال(چھلیال) واجد اقبال، نوید اقبال اورظفر اقبال کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا․ جس پر پولیس نے زیرِ دفعہ 431/ 341/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔