اٹک ، دوران سرچ آپریشن 11ملزمان سے 1500گرام چرس، 20لیٹر دیسی شراب گیلن اور 35بوتل برآمد ، ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

بدھ 19 دسمبر 2018 23:12

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) دوران سرچ آپریشن 11ملزمان سے 1500گرام چرس، 20لیٹر دیسی شراب گیلن اور 35بوتل برآمد، کلاشنکوف، 03پسٹل، 35روند، آلات ساو،ْنڈ سسٹم بھی قبضہ میں لیکر ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ سٹی پولیس اٹک نے دوران سرچ آپریشن ملزم صلاح الدین ولد بلال احمد سکنہ محلہ صدر بازار اٹک سے 20لیٹر گیلن دیسی شراب برآمد کر لی، سٹی چوکی اٹک پولیس نے ملزمان تنویر احمد ولد محمد رفیق سکنہ جمیل ٹاو،ْن، ماڑی اور خالد خان ولد عبدالخالق قوم اعوان سکنہ نزد مسجد کشمیراں ماڑی کنجور سے ٹوٹل35کپی بوتل شراب بوتل برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، تھانہ حضرو کے علاقہ جہاں بانڈہ غورغشتی سے محمد سراج ولد محمد جان سکنہ صوابی حال غورغشتی سے 1200گرام چرس برآمد کر کے چوکی غورغشتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ رنگو کے علاقہ سے رحمان اللہ ولد شیر عالم سکنہ نوشہرہ کو پنجاب ساو،ْنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوران سرچ آپریشن میرداد ولد فضل داد سکنہ حال شہید آباد حسن ابدال کو کرایہ داری کوائف تھانہ میں نوٹ نہ کروانے پر گرفتار کر کے مالک مکان فیصل ظفر سکنہ محلہ ارشاد نگر حسن ابدال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوران سرچ آپریشن موٹر سائیکل سوار جو موٹر سائیکل ہنڈا125نمبر GAK4379 پر سوار سجاد امین ولد محمد امین سکنہ محلہ ارشاد نگر حسن ابدال سے دوران تلاشی پسٹل9MMمعہ10روند جبکہ موٹر سائیکل کی تلاشی لینے پر ٹاپے سی300گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ عیسی خان ولد فتح خان قوم مہمند سکنہ حال حسن ابدال جس نے بھی کوائف کرایہ درج نہ کروائے تھے اور مالک مکان یاسر بلال ولد لال محمد سکنہ محلہ پرانا ڈاک خانہ حسن ابدال کے خلاف مقدمات درج کر لئے،ا نچارج چوکی جھاری کس نے ملزمان مقدمہ نمبر 227/18 بجرم 392/411ت پ میں نامزد ملزمان محمد صدیق ولد غلام حسن سکنہ ٹیکسلا کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے کلاشنکوف معہ 10روند اور بلاور خان ولد اعظم خان قوم گجر سکنہ بھوئی گاڑ حسن ابدال سے پسٹل30بور معہ5روند برآمد کے الگ الگ مقدمات اسلحہ ناجائز درج کر لئے جبکہ تھانہ جنڈ پولیس نے دوران سرچ آپریشن مسمی مقبول الٰہی ولد منظور الٰہی سکنہ محلہ گرلز کالج جنڈ سے 32بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔