جہلم، تھانہ صدر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا

بدھ دسمبر 23:16

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) تھانہ صدر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جہلم تھانہ صدر کے ایس ایچ او سید اعجاز عباس نے ڈی پی او جہلم ڈی ایس پی صدر سرکل کی ہدایت پرکامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری ، اے کیٹگری ، ڈکیتی قتل کے 7 مجرمان جبکہ بی کیٹگری کے 2 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ولائتی شراب کی 6 بوتلیںاور 5 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔