اوکاڑہ، پانچ مسلح ڈاکووں نے بلڈنگ انسپکٹر کے گھر سے 25 تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی

جاتے ہوئے تالے لگاکر اہل خانہ کو گھر میں محصورکردیا

بدھ 19 دسمبر 2018 23:17

اوکاڑہ/رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پانچ مسلح ڈاکووں نے بلڈنگ انسپکٹر کے گھر سے 25 تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی، جاتے ہوئے تالے لگاکر اہل خانہ کو گھر میں محصورکردیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پانچ ڈاکو سر شام سٹاف کالونی اوکاڑہ میں بلڈنگ انسپکٹر غلام مصطفے کے گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زورپراہل خانہ کو یرغمال بناکر گھرسے 25 تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی اورجاتے ہوئے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کوتالے لگاکر گھر کے اندر کمروں میں بند کردیا اور فرار ھوگئے۔ واردات تھانہ اے ڈویژن سے تھوڑے فاصلے پر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :