گوجرانوالہ، پولیس افسروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ،ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی

بدھ 19 دسمبر 2018 23:25

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہاہے کہ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں،پولیس افسروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور انہیں ریلیف دینے کے لئے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے نائب محرر کانسٹیبل محمد زاہد کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود ، ایس پی سٹی ڈویژن عبدالقیوم گوندل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سہیل انجم بٹ ،پی ایس او انسپکٹر ضیغم ثناء ، انچارج سیکیورٹی DHQغلام عباس ، ریڈر قمرالزمان ،پولیس ترجمان عامر وسیم و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دوران ڈیوٹی کانسٹیبل محمد زاہد کی ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دماغ کی نس پھٹ گئی تھی۔

جس کو فور ی طبی امداد کے لیے سو ل ہسپتال لایا گیا ۔ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی کے علم میں آنے پرسٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود کے ہمراہ سول ہسپتال گوجرانوالہ کانسٹیبل کی عیادت کی اور متعلقہ حکام کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس فورس کے ملازمین میری فیملی کا حصہ ہیں،جن کی دیکھ بھال اورفلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے۔ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ۔