Live Updates

ملک میں آبی بحران کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کر دیا

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد نئے سال کے آغاز پر رکھا جائے گا جس کی تعمیر پر سوا 3 ارب ڈالر خرچ ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 دسمبر 2018 13:11

ملک میں آبی بحران کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2018ء) : حکومت نے ملک میں آبی بحران کے خدشے کے پیش نظر نئے سال کے آغاز پر مہمند ڈیم کر سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ 800 میگا واٹ صلاحیت والے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد نئے سال کے آغاز پر رکھا جائے گا۔ ڈیم کی تعمیر پر سوا 3 ارب ڈالر خرچ ہوں گے ۔

جبکہ سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار شرکت کریں گے ۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم قوم کو بڑی خوشخبری دینے جا رہے ہیں، حکومت نے جنوری 2019ء کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم 54 سال پرانے پانی کے مسئلے کے حل کی طرف جارہے ہیں، مہمند ڈیم جہاں بننا تھا وہاں دہشتگردی جاری تھی۔ اسی لیے یہ معاملہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تھا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ان سب لوگوں کو رلاؤں گا جنہوں نے ملک کو اندھیرے میں رکھا، مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، اور تعمیر کے لیے سوا 3 ارب ڈالر درکار ہیں۔ ہم ڈیم کی تعمیر کے لیے کسی سے بیرونی امداد نہیں لیں گے ، بلکہ ڈیم بنانے کے لیے رقم کا خود انتظام کریں گے۔

نواز شریف کو پنجاب کا ڈاکو کہوں گا انہوں نے کہ کہا کہ ان ڈاکووں کو اپنی سیاست سے بھگاؤں گا اور پانی کا مسئلہ جلد حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 45 سال قبل ہی ڈیم کی تعمیر پر باقاعدہ طور پر کام شروع کردینا چاہئیے تھا لیکن پانی کے مسئلے پر کسی نے بھی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج ہمیں پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیم ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جس کا نام بعد ازاں تبدیل کر کے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ رکھ دیا گیا۔ ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے جانے والے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ڈیم فنڈ میں اب تک 8 ارب 83 کروڑ 22 لاکھ 37 ہزار 82 روپے جمع ہوچکے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (''DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018'') رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات