لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اور کارکنان کے خلاف تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی

جمعرات 20 دسمبر 2018 13:56

لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اور کارکنان کے خلاف تھانہ کینٹ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اور کارکنان کے خلاف تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی اور وکلاء و گواہان کو طلب کر لیا۔زرائع کے مطابق اس مقدمہ میں ملوث لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اور لیگی کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابات کی گنتی کے روز ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے عدلیہ اور قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی جس پر پولیس نے شہری کی درخواست پر ایم این اے چوہدری حامد حمید ،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور، نائب صدر مرزا منیر،سمیت 39 نامزد اور 250 کارکنان کے خلاف سولہ ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں نامزد اور دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں ایم این اے اور کارکنان مقامی عدالت سے ضمانت خارج کئے جانے پر ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کروائی تو پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر سیشن کورٹ نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا جس پر مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ کی ترمیم پر ایم این اے سمیت35 ملزمان خصوصی عدالت پیش ہوئے اور ابتدائی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے عبوری ضمانت منظور کی جس کے بعد وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایک بار پھر سماعت24 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی اور پولیس تھانہ کینٹ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ وکلاء کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھی اہندہ پیشی پر حاضر عدالت ہوں۔