امریکہ نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دیدی

منظوری کے تحت ترکی کو 80 پیٹریاٹ ایم آئی ایم۔104ای گائیڈنس اینہانسڈ میزائل، 60 پی اے سی۔3 میزائل سیگمنٹ اینہانسمنٹ میزائل اور ان کے آلات فروخت کئے جائیں گے

جمعرات 20 دسمبر 2018 15:01

امریکہ نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دیدی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) امریکی محکمہ دفاع نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ دفاع پیٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکی کو تقریباً ساڑے 3 ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔منظوری کے تحت ترکی کو 80 پیٹریاٹ ایم آئی ایم۔

104ای گائیڈنس اینہانسڈ میزائل، 60 پی اے سی۔3 میزائل سیگمنٹ اینہانسمنٹ میزائل اور ان کے آلات فروخت کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے مطابق اس حوالے سے امریکی کانگرس کو باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے یہ منظوری طویل عرصہ کے بعد اور روس کے ساتھ ایس۔400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری کے معاہدے کے بعد دی گئی ۔ترکی نے روس کے ساتھ یہ معاہدہ امریکہ سے پیٹریاٹ میزائلوں کی خریداری کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کیا تھا۔امریکی حکام نے ترکی کو روس سے ایس۔ 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی کے بعد اسے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔