Live Updates

سابق صدر پاکستان ممنون حسین 78برس کے ہو گئے

جمعہ 21 دسمبر 2018 13:05

سابق صدر پاکستان ممنون حسین 78برس کے ہو گئے
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) سابق صدر پاکستان ممنون حسین 78برس کے ہو گئی23دسمبر بروز اتوار ان کی78ویں سالگرہ ہو گی تاہم وہ سالگرہ نہیں منائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ممنون حسین کے خاندان میں بچوں سمیت کسی بھی سالگرہ منانے کی روایت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پاکستان ممنون حسین 23دسمبر1940ء کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے۔ممنون حسین جولائی2013ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں تحریک انصاف کے جسٹس(ر) وجیہہ الدین کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک کی12صدر منتخب ہو ئے تھے جبکہ8ستمبر2018ء کوممنون حسین کی مدت صدارت ختم ہو گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات