زراعت ہاؤس لاہور میں ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

جمعہ 21 دسمبر 2018 18:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے ای گورننس کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔اس ضمن میں زراعت ہاؤس لاہور میں ہیومین ریسورس منجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب کا نعقاد کیا گیا جس میں ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔محکمہ زراعت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے اس سوفٹ وئیر بنایا ہے۔

افتتاحی تقریب میں احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری (زراعت)، فیصل یوسف ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(آئی ٹی)،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر عمر ملک ایڈوائزر ایگریکلچر ڈیلیوری یونٹ نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہصوبہ میں زراعت فی الوقت وہ واحد محکمہ ہے جوموجودہ حکومت کی ڈیجیٹل پالیسی کی تقلید میں ہیومین ریسورس منجمنٹ سسٹم کو لاگو کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سسٹم کے تحت محکمہ زراعت کے گریڈ1 تا20 کے ملازمین کا مکمل ڈیٹا ایگری ایچ آر ایم ایس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ یہ خودکار نظام محکمہ زراعت کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور سنئیر منجمنٹ ٹیم کو ملازمین کی ضروری تربیت وکارکردگی کی مکمل رپورٹ پیش کرے گا اور اس رپورٹ کی روشنی منجمنٹ ٹیم یہ فیصلہ کر سکے گی کہ ملازمین کو کس قسم کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہمحکمہ زراعت پنجاب اپنے جدید طریقہ کار سے انسانی وسائل کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے تاکہ ادارے کے ملازمین نہ صرف کاشتکاروں بلکہ زرعی شعبہ کے متعلقہ انڈسٹری کو بھی معیاری خدمات فراہم کر نے کے قابل ہو سکیں۔موجودہ حکومت نے ادارہ جاتی بہتری کیلئے ایگری ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے تحت اصلاحات شروع کی ہیں۔ ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم ای گورنمنٹ کی جانب ایک پہلا زینہ ہے جو کہ محکمہ زراعت کے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری لانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی