ژوب، پاکستان آرمی کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت ژوب ڈویژن میں ایک اور کارنامہ

ژوب ڈویژن کے مختلف مقامات پر عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ٹیوب ویل اور بورنگ کرنے کاکام شروع کردیاگیا

جمعہ 21 دسمبر 2018 21:20

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2018ء) پاکستان آرمی کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت ژوب ڈویژن کے مختلف مقامات پر عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ٹیوب ویل اور بورنگ کرنے کاکام شروع کردیاگیاہے جس سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کوصاف پانی میسرہوگا اس حوالے سے پہلا قدم ضلع ژوب کے علاقہ توریان میں عوام کوصاف پانی مہیا کردیاگیااورضلع شیرانی کے گاوں ملا راغہ میں کام جاری ہیں انہو ںنے کہاکہ صاف پانی انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہیں پاک ارمی کوشش کرتے ہیں کہ ژوب اور شیرانی کے دیہی علاقوں میں جہاں جہاں عوام کو پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہو وہاں انشاء اللہ جلدازجلد فراہم کرینگے ژوب اور شیرانی میں ایسے علاقے بھی ہیں کہ عوام پینے کے صاف پانی کو ایک ایک بوند کوترس رہے ہیں اور بہت دوردور سے پانی لانے پر مجبور ہیں ژوب اور شیرانی میں پانی کے مسلئے کو حل کرنے کیلئے پاک آرمی کی کوشش جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :