8لاکھ 50 ہزار لیٹر پینٹ سے بنی دنیا کی سب سے بڑی وال پینٹنگ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 دسمبر 2018 23:43

8لاکھ 50 ہزار لیٹر پینٹ سے بنی دنیا کی سب سے بڑی وال پینٹنگ

جنوبی کوریا میں گندم کا ایک پرانا گودام رنگین فن پارے میں  بدل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیاہے۔ اب ا س گودام پر  کھلے آسمان کے نیچے دنیا کی سب سے بڑی وال پینٹنگ ہے۔یہ پینٹنگ ایک چھوٹے بچے کے لڑکپن تک کے سفر کا احاطہ کرتی ہے۔

یہ پینٹنگ سؤل کے مغرب میں واقع انچیون شہر کی بندرگاہ پر موجود گندم کے پرانے گودام پر بنائی ہے۔

  اس پینٹنگ کا سائز 254,975 مربع فٹ یا 23,688 مربع میٹر ہے۔

شہر کے حکام اور بندرگاہ کی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر علاقے کے منظر کو بہتر بنانے کے لیے اس پینٹنگ کو بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 1920 کی دہائی کے امریکی اور میکسیکو کے کمیونٹی آرٹ سے متاثر ہو کر اس منصوبے کو شروع کیا۔

اس پینٹنگ کو 22 فنکاروں نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس بنانے میں 8 لاکھ 50 ہزار لیٹر پینٹ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ پینٹنگ لائبریری کے شیلف کی ہے، جس میں 16 کتابیں رکھی ہوئی ہیں۔ اس پینٹنگ پر 550 ملین وون یا تقریباً 6 کروڑ 77 لاکھ روپے خرچ آیا ہے۔

اس سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کا ریکارڈ امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر پوئبلو کے پاس تھا۔ پوئبلو لووی پراجیکٹ 16,554 مربع میٹر پر بنی پینٹنگ ہے۔
انچیون کے حکام کو امید ہے کہ اس تصویر کی وجہ سے شہر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔


متعلقہ عنوان :