لندن پولیس کو سال 2018 میں ملنے والی دلچسپ شکایات

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 22 دسمبر 2018 10:50

لندن پولیس کو سال 2018 میں ملنے والی دلچسپ شکایات

دنیا بھر میں ہی  پولیس  یا دیگر ایمرجنسی  سے نپٹنے والےمحکموں کو غیر سنجیدہ کالز ملتی رہتی ہے۔ حکام کوشش کرتے ہیں کہ  شہریوں میں ہنگامی نمبروں پر غیر سنجیدہ فون کالز نہ کرنے کا شعور بیدار کیا جائے۔ اصل مسئلہ یہ  ہوتا ہے کہ جس مسئلے کو شہری زندگی اور موت کا مسئلہ بناتے ہوئے اس میں پولیس کی مداخلت چاہتے ہیں، اسے پولیس کوئی مسئلہ ہی نہیں سمجھتی۔


لندن پولیس نے بتایا کہ انہیں ایک شخص نے  فون پر شکایت کی کہ  کے ایف سی میں چکن ختم ہوچکا ہے۔ کے ایف سی میں چکن ختم ہو جانا بے شک شہری کے لیے مسئلہ ہو ، اس پر پولیس تو سر ہی پیٹ سکتی ہے۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ اس سال ہنگامی نمبروں 999 پر تقریباً 20 لاکھ فون کالز موصول ہوئیں۔ ان میں سے 20 ہزار سے زیادہ  غیر سنجیدہ تھی۔

(جاری ہے)


ڈیپارٹمنٹ نے  کے ایف سی  کی فون کال کے ساتھ چند دوسری دلچسپ کالز کی آڈیو بھی جاری کی ہے۔ایک کال میں ایک شخص بس ٹوٹنے کی شکایت کر رہا ہے۔
پولیس نےبتایا کہ لوگ فون کر کے ان سے پب پر ناشتہ ملنے کے اوقات پوچھتے ہیں اور بس ڈرائیور کے سیٹی مارنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے تو ہنگامی نمبروں پر کال کر کے ٹیکسی بھیجنے کی فرمائش کر دی۔ اسی طرح نئے سال کی آمد پر ایک خاتون نے نئے سال کی مبارک باد دینے کے لیے ہنگامی نمبروں پر فون کر دیا۔
لندن پولیس کا کہنا ہے، جب ہم یہ غیر ضروری فون کالز سن رہے ہوتےہیں اس وقت کوئی شخص حقیقت میں خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔


متعلقہ عنوان :