غزہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 22 دسمبر 2018 12:44

غزہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔جمعہ کو فلسطینیوں نے غزہ کی باڑ کیساتھ مظاہرہ کیا اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے صحافی اور امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔مارچ سے جاری ہفتہ وار مظاہروں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 238 ہوگئی۔