رواں سال فٹبال عالمی کپ کو دنیا کی آدھی سے زائد آبادی نے دیکھا ،ْ فیا نے نشریاتی اعدادو شمار جار ی کر دیئے

فرانس نے فائنل میں کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ،ْرپورٹ

ہفتہ 22 دسمبر 2018 13:23

رواں سال فٹبال عالمی کپ کو دنیا کی آدھی سے زائد آبادی نے دیکھا ،ْ ..
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے رواں سال منعقدہ ورلڈ کپ کے نشریاتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق اس سال عالمی کپ کو دنیا کی آدھی سے زائد آبادی نے دیکھا۔عالمی کپ رواں سال 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں منعقد ہوا تھا جسے ساڑھے 3 ارب سے زائد لوگوں (3.572 ارب) نے دیکھا اور یہ تعداد ملک کی آدھی آبادی سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں رواں سال 3.2 ارب لوگوں نے ٹی وی فٹبال ورلڈ کپ کو دیکھا ،ْ 30 کروڑ 97 لاکھ افراد نے گھر کے بجائے ریسٹورنٹ، بار یا دیگر عوامی مقامات پر میچ دیکھنے کو ترجیح دی جس سے ورلڈ کپ دیکھنے والوں کی تعداد میں 9.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اعدادوشمار کے مطابق 15 جولائی کو کروشیا اور فرانس کے درمیان منعقدہ ورلڈ کپ فائنل کو دنیا بھر میں مجموعی طور پر 1.12 ارب لوگوں نے دیکھا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 64 میچ کھیلے گئے جس میں براہ راست میچ دیکھنے والوں کی اوسط تعداد 19 کروڑ 10 لاکھ تھی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2014 میں برازیل میں منعقدہ عالمی کپ میں 1.95 ارب لوگوں نے کم از کم 30 منٹ تک براہ راست میچ ٹی وی پر دیکھا تھا تاہم 2018 میں اس تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی طور پر ڈھائی ارب افراد نے کم از کم آدھے گھنٹے تک عالمی کپ دیکھا۔واضح رہے کہ روس میں منعقد عالمی کپ میں فرانس نے فائنل میں کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔