Live Updates

مریم نواز اب کسی صورت مسلم لیگ ن کی سربراہ نہیں بن سکتیں

معروف صحافی نے مریم نواز کی سیاست ختم ہونے کا عندیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 دسمبر 2018 13:06

مریم نواز اب کسی صورت مسلم لیگ ن کی سربراہ نہیں بن سکتیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی محمد مالک نے کاشف عباسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ کہتے تھے کہ نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ مریم نواز کے حصے میں آئے گی اس بارے میں اب آپ کا کیا خیال ہے۔ جس پر پروگرام میں موجود کاشف عباسی نے کہاکہ مریم نواز کی خاموشی نے ان کے اندر موجود لیڈرشپ کی صلاحیتوں کو بہت بُری طرح متاثر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے الیکشن میں جب میاں صاحب ملک سے باہر تھے، بیگم کلثوم نواز بیمار تھیں، اُس وقت سے لے کر الیکشن سے پہلے تک اور جب تک وہ خود جہاز میں بیٹھ کر جیل جانے کے لیے پاکستان آئیں اور جیل گئی تب تک ایک تاثر یہ بن رہا تھا کہ وہ ایک لیڈر شپ میٹیریل ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب خاموشی کا مطلب یہ سمجھا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی یہی باتیں آ رہی ہیں کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب میں مزید یہ نہیں کر سکتی ، میں دوبارہ جیل نہیں جانا چاہتی۔

لیڈر شپ مشکل وقت سے مقابلہ کرنے کا نام ہے، اُس وقت ہم سب یہی کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ ن کے مستقبل میں مریم نواز کی لیڈر ہوں گی ،لیکن اب آہستہ آہستہ لوگ یہی سوال پوچھ رہے ہیں اور یہی کہہ رہے ہیں کہ لگتا ہے کہ مریم بی بی جیل نہیں سہہ سکیں۔ جب کسی کے بارے میں یہ تاثر عام ہو جائے کہ اس شخص سے مشکل نہیں برداشت ہوتی تو اس شخص کا جو تاثر بنا ہوتا ہے وہ زائل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

کاشف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگ مریم نواز کے بارے میں کئی کئی باتیں کر رہے ہیں اور کہہ رہتے ہیں کہ اب ان کو بھی سجھ آگئی ہے کہ جیل کے بارے میں بات کرنا اور جیل جانا دو بڑی مختلف باتیں ہیں۔ محمد مالک نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان پر پابندی ہے کہ وہ کوئی سیاسی بیان نہ دیں۔

جس پر کاشف عباسی نے کہا کہ کوئی مریم نواز کو بیان نہ دینے کے حوالے سے مشورہ ہی دے سکتا ہے ، بیان دینا یا نہ دینا پھر بھی اُن ہی کے اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ بھی دیکھ رہے ہیں کہ چار پانچ لوگ جو فوج سے ٹکرا رہے تھے ، آئین و قانون اور نظریے کی باتیں کر رہے ہیں ،سارا نظریہ اب بکھر کر رہ گیاہے اور مریم نواز کو وہ لیڈر شپ والا تاثر بھی بُری طرح زائل ہو گیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات