بیگم شہاب الدین سکول میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش کاانعقاد

ہفتہ 22 دسمبر 2018 13:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول بیگم شہاب الدین میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش کاانعقادکیاگیاجس میں طالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آرٹس نمائش میں پینٹنگزکے مقابلے ہوئے ،طالبات نے سائنسی ماڈیولزبھی نمائش کیلئے پیش کئے ،نمائش کی آرگنائزرمس صائمہ خان تھی جبکہ سکول کی پرنسپل اوروائس پرنسپل نے معلمات اورطالبات میں انعامات تقسیم کئے ،سکول انتظامیہ نے سائنس اینڈ آرٹس نمائش کی آرگنائززمس صائمہ کی کاوشوں کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :