آصف علی ایسا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں

جارح مزاج بلے باز نے کراچی وائٹس کے خلاف97رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 دسمبر 2018 16:27

آصف علی ایسا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے جو شاہد آفریدی کے پاس ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22دسمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی ایسا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں جو شاہد آفریدی بھی کیریئر میں ایک بھی مرتبہ حاصل نہیں کرسکے ہیں ۔ 27سالہ آصف علی رواں سال اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں48چھکے لگا چکے ہیں جو ایک کیلنڈر ایئر میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے رسید کیے گئے چھکوں کی دوسری بڑی تعداد ہے،ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اب تک ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بلے باز عمر اکمل ہیں جنہوں نے 2016ءمیں 73مرتبہ گیند کو باﺅنڈری کے باہر پہنچایا تھا ، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے2016ءمیں47چھکے لگائے تھے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے 2012ءمیں ایک سال میں 42چھکے لگائے تھے ، قومی ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر اظہر محمود نے2012ءمیں 39 چھکے لگائے تھے ، مایہ ناز آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے 2010ءمیں کیلنڈر ایئر میں37مرتبہ گیند کو باﺅنڈری کے باہر بھیجا تھا ۔

(جاری ہے)

آصف علی اب تک107ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 26.12کی اوسط سے 2090رنز سکور کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 8نصف سنچریاں شامل ہیں،وہ اب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں159چوکے اور120چھکے لگا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں آصف علی کی شاندار اننگز کی بدولت اسلام آباد ریجن نے کراچی ریجن وائیٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے 12 ویں روز کے پہلے میچ میں اسلام آباد ریجن نے ٹاس جیت کر کراچی ریجن وائیٹس کو پہلے کھلانے کا فیصلہ کیا۔

کراچی ریجن وائیٹس نے 6 وکٹوں پر 156رنز بنائے۔دانش عزیز نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلی جبکہ رمیز راجا 30اورخرم منظور 26 رنز بنا کر نمایاں رہی- اسلام آباد کی جانب سے عدیل ملک نے 2 جبکہ عماد وسیم ، ارسل شیخ ،عمر گل اور احمد بشیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی- جواب میں اسلام آباد ریجن کی اننگز کا اچھا اغاز نا ہوا صرف 35 رنز پر 4 کھلاڑی آو¿ٹ ہو گئی اس کے بعد اصف علی نے میچ وننگ اننگز کھیل کر اسلام آباد کو میچ کے اخری بال پر فتح دلوا دی۔

آصف علی نے بغیر آﺅٹ ہوئے 97 سکور کیے جبکہ علی سرفراز 26 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہی۔ کراچی کی طرف سے محمد اصغر نے 3 ارشد اقبال نے 2 اور رضا حسن نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔آصف علی کو ان کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔