امریکہ اور طالبان کا مل بیٹھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ْ توقع ہے بات مزید آگے بڑھے گی ،ْ وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ،ْ طاقت کے استعمال سے کشمیرکی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے ،ْشکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ْ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا ،ْمخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 22 دسمبر 2018 17:25

امریکہ اور طالبان کا مل بیٹھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ْ توقع ہے بات ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ اور طالبان کے مل بیٹھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ،ْتوقع ہے بات مزید آگے بڑھے گی اور امن قائم ہوگا ،ْ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ،ْ طاقت کے استعمال سے کشمیرکی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے ،ْشکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ْ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خوش آئند ہے کہ طالبان امریکہ نے مل بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ْتوقع ہے کہ بات مزید آگے بڑھے گی اور امن قائم ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحول کو سازگار بنانے کیلئے کچھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ،ْطاقت کے استعمال سے کشمیری صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خط لکھا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بے خبر نہیں رہ سکتی۔

انہوںنے کہاکہ شکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے پر اتفاق رائے کے قیام قائم کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن سے ملک کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میگا کرپشن پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اربوں روپے کی ملک سے باہر منتقلی کو روکنے کیلئے کام جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تین ماہ میں موثر سفارتکاری سے سعودی عرب تعلقات میں بہتری لائے ،ْان سے بارہ ارب ڈالر کا پیکچ لیا ،ْیو اے ای کے ساتھ بھی معاملات میں بہتری لائے۔انہوںنے کہاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں وہاں کے ولی عہد پاکستان آئیں گے ،ْفروری میں سعودی عرب کے ولی عہد بھی آئیں گے ،ْملائشیا کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں ،ْعنقریب آپ کو پتا چل جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ باتیں نہیں عملی اقدامات اٹھائے ہیں ،ْآئی ایم ایف بھی اب لچک دکھا رہا ہے ،ْ ہم لوگوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا ،ْستائیس اور اٹھائیس تاریخ کو گیارہ ممالک کے سفیروں کو دعوت دی ہے۔27 ،ْ 28 کو یہ کانفرنس ہوگی۔