امریکہ اور طالبان کا مل بیٹھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ْ توقع ہے بات مزید آگے بڑھے گی ،ْ وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ،ْ طاقت کے استعمال سے کشمیرکی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے ،ْشکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ْ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا ،ْمخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 22 دسمبر 2018 18:15
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحول کو سازگار بنانے کیلئے کچھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ،ْطاقت کے استعمال سے کشمیری صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خط لکھا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بے خبر نہیں رہ سکتی۔ انہوںنے کہاکہ شکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے پر اتفاق رائے کے قیام قائم کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن سے ملک کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میگا کرپشن پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اربوں روپے کی ملک سے باہر منتقلی کو روکنے کیلئے کام جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تین ماہ میں موثر سفارتکاری سے سعودی عرب تعلقات میں بہتری لائے ،ْان سے بارہ ارب ڈالر کا پیکچ لیا ،ْیو اے ای کے ساتھ بھی معاملات میں بہتری لائے۔انہوںنے کہاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں وہاں کے ولی عہد پاکستان آئیں گے ،ْفروری میں سعودی عرب کے ولی عہد بھی آئیں گے ،ْملائشیا کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں ،ْعنقریب آپ کو پتا چل جائے گا۔انہوںنے کہاکہ باتیں نہیں عملی اقدامات اٹھائے ہیں ،ْآئی ایم ایف بھی اب لچک دکھا رہا ہے ،ْ ہم لوگوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا ،ْستائیس اور اٹھائیس تاریخ کو گیارہ ممالک کے سفیروں کو دعوت دی ہے۔27 ،ْ 28 کو یہ کانفرنس ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
پنجاب میں26 ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.