Live Updates

حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کیلئے بھر پوراقدامات کررہی ہے ،ْ

ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا تو ہم نچلے طبقے کی مدد کر سکیں گے ،ْپاکستان نے اپنا گورننس سسٹم ٹھیک کر لیا تو یہ ٹیک آف کر جائے گا ،ْماضی میں پیسہ کے عوض ہم دوسروں کی جنگیں لڑتے رہے ہیں ،ْ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، ملک مشکل حالات سے نکل آیا ہے ،ْ سرمایہ کاری کیلئے تاجر برادری سے مکمل تعاون کریں گے وزیراعظم عمران خان کا اپٹما کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 دسمبر 2018 21:01

حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کیلئے بھر پوراقدامات کررہی ..
لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،ْ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا تو ہم نچلے طبقے کی مدد کر سکتے ہیں ،ْپاکستان نے اگر اپنا گورننس سسٹم ٹھیک کر لیا تو یہ ٹیک آف کر جائے گا ،ْماضی میں پیسہ کے عوض ہم دوسروں کی جنگیں لڑتے رہے ہیں ،ْ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہ ہفتہ کے روز آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،ْ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،ْ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ،ْ صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید ،ْ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال ،ْ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین ،ْ اپٹما گروپ لیڈر گوہر اعجاز ، چیئرمین اپٹماشیر علی احسان ،ْ سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ ،ْ سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر ذکاء اشرف سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ممکنہ وسائل سے ان کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کریں گے تا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرے ،ْ اس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے ،ْ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں کرنٹ اکائونٹ خسارے کا سامنا تھا جس کے لئے دوست ممالک سے امداد لینا پڑی ،ْانہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو ایک خوددار ملک دیکھنا چاہتے ہیں ،ْ ماضی میں پاکستان کی دنیا کے دوسرے ممالک میں بہت عزت تھی ،ْ اتنے مشکل حالات نہیں تھے ،ْ خطے میں پاکستان کی بجائے دوسرے ممالک ترقی میں ہم سے آگے نکل گئے ،ْانہوں نے کہا کہ جو طبقہ جائز طریقے سے اپنی آمدنی میں اضافہ کر تا ہے وہ ملک کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے ،ْ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں 40فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ،ْ ہمیں ایسے طبقے کی غربت کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ،ْوزیراعظم نے کہا کہ چین نے 70کروڑ افراد کو 30برسوں میں غربت سے نکالا ،ْ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے ہی ہم نچلے طبقے کی مدد کر سکتے ہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا میں سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کئے تو ملائیشیا نے ترقی کی ،ْوزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے ،ْ چھوٹے بزنس مین کو ریفنڈز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے ،ْ انہوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے نکل آیا ہے ،ْ تاجر برادری سے تعاون کریں گے تا کہ وہ سرمایہ کاری کریں جس سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہو ،ْ وزیراعظم نے واضع کیا کہ پاکستان میں گورننس سسٹم میں بہتری سے ملک ٹیک آف کر جائے گا ،ْایران اور سعودی عرب میں بہتر تعلقات کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ،ْ پاکستان کا کردار ایک پیس میکر کا ہے ،ْ قبل ازیں اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل انڈسٹر ی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،ْگوہر اعجاز نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان کی برآمدات 25بلین ڈالر تھیں ،ْ گزشتہ پانچ سالوں میں برآمدات میں اضافہ نہیں ہو سکا ،ْ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی برآمدات 13بلین ڈالر سے بڑھ کر 40بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ،ْ 2013ء کے بعد 2017میں ملکی برآمدات کم ہو کر 21بلین ڈالر رہ گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کا روزگار ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ ہی،ْ گزشتہ پانچ سالوں میں 150ٹیکسٹائل ملیں بند ہوئیں ،ْگوہر اعجاز نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ حکومت تاجروں کو ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے اقدامات کرے ،ْاس موقع پر اپٹما کے چیئرمین سید علی احسان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تقریب میں شرکت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سے نہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی ممکن ہوگی بلکہ ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔بعدازاں وزیراعظم نے اپٹما عہدیداران میں شیلڈ ز تقسیم کیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات