Live Updates

کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کے قیام کی نشانیاں ہیں،مبین جتوئی

ہفتہ 22 دسمبر 2018 22:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2018ء) ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کے قیام کی نشانیاں ہیں وقت حکومت صحت مند معاشرے کے قیام اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اپنی مدد آپکے تحت کھیلوں کے مقابلے کرانے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیفا فٹبال گراؤنڈ میں منعقد پہلا شہید عبدالقدیر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا فائنل میچ مسلم برادرس فٹبال کلب سکھر اور شہید ارشاد فٹبال کلب سکھر کے مابین ہوا جو ایک گول کی برتری سے شہید ارشاد فٹبال کلب سکھر نے جیت لیا اختتامی تقریب میں مہمان خاص مبین جتوئی ،سکھر فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میر یعقوب علی شاہ،جنرل سیکریٹری آغاسید محمد ہارون شاہ،حاجی نذر اللہ خان،کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکھر کے صدر آغا جاوید،سید امداد علی شاہ،پی ٹی آئی کے وزارت سیال،عامر مغل،صباء بھٹی،عزیز ابڑو،زبیر سندرانی،کاشف قاضی،پٹھان برادری کے معززین لالہ جہانگیر،احمد علی خان،حاجی طور لالہ،عطاء الرحمن،حاجی حنیف ،محب اللہ سمیت شائیقن فٹبال کی بڑی تعداد شریک تھی تقریب میں مہمان گرامی نے فائنل میچ کی ونر اور رنر ٹیم میں انعامات تقسیم کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آرگنائزر کمیٹی کو نقد رقم دینے کا اعلان بھی کیا تقریب سے خطا کرتے ہوئے مبین احمد جتوئی و دیگر کہنا تھا کہ سندھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن افسوس اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدام نہیں کئے گئے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے پلٹ فارم سے جلد کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاجائیگا تاکہ کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا ہو اور انکی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

(جاری ہے)

آرگنائیزینگ کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کا سندھ کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا گیا۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات