سعید اجمل اور عمرگل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شکیب الحسن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے

ہفتہ 22 دسمبر 2018 23:05

سعید اجمل اور عمرگل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شکیب الحسن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے، انہوں نے ہفتہ کو کالی آندھی کے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں لیکر پاکستانی بائولرز سعید اجمل اور عمر گل کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، عمر گل اور سعید اجمل نے یکساں 85 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ شکیب کی وکٹوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نی98 وکٹیں لے رکھی ہیں، سری لنکن فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا 92 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔