آصف علی زرداری سے دوست محمد کھوسہ کی ملاقات‘ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 22 دسمبر 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) سابق صدرِ آصف علی زرداری سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے ہفتہ کوبلاول ہاوًس میں ملاقات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورآصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق صرف پیپلز پارٹی ہی دلاسکتی ہے۔

آصف علی زرداری نے دوست محمد کھوسہ کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئیکہا کہ دوست محمد کھوسہ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی،جنوبی پنجاب کی عوام کی امنگوں کے مطابق نیا صوبہ بن کر رہے گا۔اس موقع پر قمر الزمان کائرہ، فیصل صالح حیات، قیوم سومرو ، ایم پی اے ذوالفقار شاہ، ایوب کھوسہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔