زہریلے پکوڑے کھانے سے ایک شخص جاں بحق،6 افراد کی حالت غیر

اتوار 23 دسمبر 2018 17:30

زہریلے پکوڑے کھانے سے ایک شخص جاں بحق،6 افراد کی حالت غیر
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2018ء) کوٹ چوہدریاں تھانہ نیلہ کے علاقے میں زہریلے پکوڑے کھانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ دیگر افراد کی حالت غیر ہوگئی، ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کوٹ چوہدریاں میں دوستوں نے مل کر پکوڑے بنانے کا پروگرام بنایا ، آزاد حسین اور دیگر افراد نے پکوڑے بنائے ، پکوڑوں کا میٹریل تیار کرتے وقت کوئی زہریلے چیز میٹریل میں شامل ہوگئی جس کے نتیجے میں سات افراد جنہوں نے یہ پکوڑے کھائے ان کی حالت غیر ہوگئی، پکوڑے تیار کرنے والا آزاد حسین ہسپتال جاتے ہوئے دم دے گیا جبکہ اس کے دو کم سن بیٹے آٹھ سالہ مزمل آزاد اور بارہ سالہ فخر آزاد ، ریٹائرڈ سکول ٹیچر پچاس سالہ شیخ فہیم، بیس سالہ ظہیر، 18سالہ محمد ثاقب اور 15سالہ محمد اکرام کو فوری طبی امداد ملنے کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔

کوٹ چوہدریاں میں اس حادثے سے کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :