سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن میں خالی ہونے والی چار نشستوں پر ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفہ کے جاری

اتوار 23 دسمبر 2018 21:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2018ء) ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن میں خالی ہونے والی چار نشستوں پر ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔

(جاری ہے)

سانگھڑ کے تعلقہ شہدادپور کی یوسی جمعہ میں پیپلزپارٹی کے منٹھار ملانی کا مقابلہ راجونی اتحاد کے امیدوار نثار بگھیو سے تھا جس میں غیر حتمی اور غہر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار منٹھار ملانو نے 4167 ووٹ حاصل کئے اور راجونی اتحاد کے امیدوار نثار بگھیو نے صرف 22 ووٹ حاصل کئییوسی صدرٹ پر ضلع کانسل کے پیپلز پارٹی کیامیدوار ظفر بسرا کا مقابلہ جی ڈی اے کے امیدوار نظام جٹ سے تھا پیپلزپارٹی کے امیدوار ریاض بسرا نے 2825 ووٹ جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار نظام جٹ نی1555 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ٹنڈوآدم کی یوسی دین محمد میں پیپلزپارٹی کے کے حمایتی امیدوار محمد شریف مری نی592 اور آزاد امیدوار سائیں بخش خاصخیلی نے 349 ووٹ حاصل کئیجبکہ سانگھڑ میونسپل کمیٹی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اکرم قریشی نے 619 ووٹ حاصل کئے جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار آفاق احمد قریشی نے 504 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے پولنگ کے عمل کے دوران 20 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے اور 700 سو سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے 80 سے زائد نوجوانوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالے۔