نیتن یاہو ذاتی طور پر حماس کو رقوم فراہم کر رہے ہیں،فلسطینی صدر

مذکورہ رقم سے حماس ہتھیار خریدتی ہے جب کہ ان کے استعمال کی قیمت فلسطینیوں کو ادا کرنا پڑتی ہے،خطاب

پیر 24 دسمبر 2018 13:33

نیتن یاہو ذاتی طور پر حماس کو رقوم فراہم کر رہے ہیں،فلسطینی صدر
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2018ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل اور حماس تنظیم کو فلسطینی اراضی میں امن و امان کے بگاڑ کا ذمے دار ٹھہرایا ہے اورکہاہے کہ بنیامین نیتن یاہو ذاتی طور پر حماس کو مالی رقوم منتقل کرتے ہیں جن سے وہ ہتھیار خریدتی ہے جب کہ ان ہتھیاروں کے استعمال کی قیمت فلسطینیوں کو ادا کرنا پڑتی ہے۔

عرب ٹی وی کے م طابق تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی قیادت سے خطاب میںمحمود عباس نے حماس تنظیم اور اسرائیل کو ایک ہی خانے میں رکھتے ہوئے یہ باور کرایا کہ دونوں کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کو سبوتاڑ کرنا اور مسئلہ فلسطین کے ایسے حل مسلط کرنا ہے جو صرف حماس اور اسرائیل کی خواہشات کے مطابق ہوں۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ حماس نے پی ایل او اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ معرکہ آرائی کو اسرائیلی پردے میں غزہ پٹی سے مغربی کنارے منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حماس تنظیم نے فلسطینی قانون ساز کونسل (پارلیمنٹ) کے تحلیل کیے جانے سے متعلق آئینی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جس سے حقیقت تبدیل نہیں ہو گی۔اس سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ آئینی عدالت نے قانون ساز کونسل (پارلیمنٹ) کی تحلیل کا فیصلہ جاری کیا ہے اور ساتھ ہی چھ ماہ کے اندر قانون ساز کونسل کے انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔