بیٹے کی خواہش لیے جعلی پیر کے پاس جانے والی خاتون ریپ کا شکار ہوگئی

خاتون مبینہ ملزم کے پاس معمول کے مطابق گئی تھیں ،ْ فراڈیے پیر نے نشہ آور شربت پلایا ،ْ پولیس

پیر 24 دسمبر 2018 14:16

بیٹے کی خواہش لیے جعلی پیر کے پاس جانے والی خاتون ریپ کا شکار ہوگئی
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2018ء) فیروز والا تھانے کی حدود میں موچیاں والا کے علاقے میں خود کو پیر کہلانے والے شخص نے بیٹے کی خواہش کیلئے آئی 4 بیٹیوں کی ماں کا ریپ کردیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون جعلی پیر کے پاس اکثر جایا کرتی تھیں۔پولیس کے مطابق خاتون مبینہ ملزم کے پاس معمول کے مطابق گئی تھیں جہاں فراڈیے پیر نے انہیں نشہ آور شربت پلایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نشہ آور شربت پیتے ہی خاتون اپنے حواس کھو بیٹھیں جس کے بعد مبینہ ملزم نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔فیروز والا پولیس کے مطابق جب خاتون گھر واپس نہیں آئیں تو ان کے شوہر جعلی پیر کے گھر گئے جہاں انہیں نشے کی حالت میں زمین پر پایا۔خاتون کے ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کو خود پر بیتی سنائی جس کے بعد ان کے شوہر نے فیروز والا پولیس میں واقعہ کی رپورٹ درج کروائی۔پولیس کی جانب سے خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ریپ کی تصدیق کی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :