راجہ ظفر الحق ،ْ مشاہد اللہ خان ،ْ خرم دستگیر خان ،ْ مصدق ملک ،ْ احسن ا قبال ،ْ مشاہد حسین اورمیئرراولپنڈی شیخ انصرکوعدالت میں جانے سے روک دیاگیا

پیر 24 دسمبر 2018 15:23

راجہ ظفر الحق ،ْ مشاہد اللہ خان ،ْ خرم دستگیر خان ،ْ مصدق ملک ،ْ احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2018ء) احتساب عدالت کے عملہ نے راجہ ظفر الحق ،ْ مشاہد اللہ خان ،ْ خرم دستگیر خان ،ْ مصدق ملک ،ْ احسن ا قبال ،ْ مشاہد حسین اورمیئرراولپنڈی شیخ انصرکوعدالت میں جانے سے روک دیا جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اندر جانے کی اجازت مل گئی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے خلاف فیصلے سے قبل مسلم لیگ کی رہنمامریم اورنگزیب،محسن رانجھا ،شیخ آفتاب،چودھری تنویر،مصدق ملک، احسن اقبال ،مشاہد حسین سید،عبدالقادر بلوچ ،سردارمہتاب ،زیب جعفر اور دیگر جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جبکہ عدالتی عملے نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان، راجا ظفرالحق،مشاہداللہ خان،خرم دستگیر،مصدق ملک، احسن اقبال ،مشاہد حسین سید اورمیئرراولپنڈی شیخ انصر کو عدالت میں جانے سے روک دیا گیاکیونکہ ان کا نام عدالتی فہرست میں موجود نہیں تھا تاہم عدالتی عملے نے سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو عدالت کے اندر جانے کی اجازت دیدی لیکن راجاظفرالحق،مشاہداللہ خان،خرم دستگیر ،میئر راولپنڈی شیخ انصر کو عدالت میں جانے سے روک دیا۔