کر اچی،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فٹبال اکیڈمی کیلئے اوپن ٹرائلز میں600 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

جو کھلاڑی منتخب نہ ہوسکے وہ سیلف فائنس کی بنیاد پر اکیڈمی میں داخلہ لے سکتے ہیں‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس

پیر 24 دسمبر 2018 16:15

کر اچی،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فٹبال اکیڈمی کیلئے اوپن ٹرائلز میں600 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2018ء) گذشتہ اتوار فیفا انسٹرکٹر اور ہیڈ کوچ سی اے اے صدیق شیخ‘ قمر یار خان‘ ارشد جمال اور محمد شہزاد کی نگرانی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فٹبال اکیڈمی کے لئے سی اے اے فٹبال اسٹیڈیم ایئر پورٹ میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈر12‘انڈر14اور انڈر16 کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور کراچی کے کونے کونے سی600سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔

ٹرائلز میں معروف کوچز محمد ذاکر‘ شیدو‘نیوی سے تعلق رکھنے والے سیف گولڈ میڈلسٹ محمد شہزاد اور ارشد جمال جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ڈی لائنس کوچنگ کیمپ میں شرکت کرنے والے کوچز نے بھی ٹرائلز میں صدیق شیخ کی معاونت کی‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم اختر نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ سی اے اے پاکستان فٹبال کے فروغ کے لئے اپنی اکیڈمی سے کھلاڑیوں کو تیار کرکے بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے چاہتے ہیں اس لئے ہم نے انڈر12‘انڈر14اور انڈر16 کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلزکا انعقاد کیا ہے تینوں کیٹگریز میں ہم20/20 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے فیفا اور نیشنل کوچز کی نگرانی میں ان کی تربیت کریں گے‘ جو کھلاڑی اس ٹرائلز میں منتخب نہ ہو سکے وہ سیلف فنانس کی بنیاد پر اکیڈمی میں داخلہ لے کر تربیتی پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں اس موقع پر سی اے اے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے منیجر محمد عادل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اوپن ٹرائلز کے ذریعہ کوچز نی20/20 کھلاڑیوں پر مشتمل انڈر12‘ انڈر14اور انڈر16 کے تین پول منتخب کئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :