کراچی ، مفاد پرست قیادت اور کرپشن نے ملک کو بدحال اور نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلاکر کے رکھ دیا ہے،محمد حسین محنتی

پورا سندھ کھنڈر بنا ہوا ہے تبدیلی کا دعویٰ بھی دھوکہ ثابت ہوا، ارکان جماعت اصلاح معاشرہ اور دعوت کے فروغ کیلئے مثالی نمونہ پیش کریں، امیر جماعت اسلامی سندھ

پیر 24 دسمبر 2018 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مفاد پرست قیادت اور کرپشن نے ملک کو بدحال اور نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلاکر کے رکھ دیا ہے۔،جماعت اسلامی نے کراچی میں عبدالستار افغانی، نعمت اللہ خان کی صورت میں کرپشن سے پاک قیادت دی جنہوں نے اپنی محنت و دیانت کے ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کی اور عوام کی خدمت کی۔

ارکان جماعت اصلاح معاشرہ اور دعوت کے فروغ کیلئے مثالی نمونہ پیش کریں۔ اس وقت پورا سندھ کھنڈر بنا ہوا ہے تبدیلی کا دعویٰ بھی دھوکہ ثابت ہوا مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تبدیلی و ترقی صرف قرآن و سنت کے نظام سے ہی ممکن ہے ہر دعوت و تحریک ایثار و قربانی کا جذبہ و جدوجہد مانگتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندھ کوٹ میں ارکان کی تربیت گاہ سے خطاب کے دوران کیا۔

امیر ضلع آغا عبدالفتاح ، قیم غلام مصطفی میرانی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ غلامی کا دور چلا گیا بڑا وہ ہے جو اللہ کا بندہ اور انسانوں کی خدمت کرے، پاکستان اسلام اور اللہ کے قانون کیلئے بنا تھا مگر آج یہاں عدالت سے لیکر ہر جگہقرآن و کلمہ کی بجائے انگریز امریکہ کا قانون چل رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہر شخص پریشان اور ملک مسائلستان بنا ہوا ہے۔

جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو حقیقی معنیٰ میں غریبوں کی جماعت ہے۔ دنیا کی چمک دمک اور مال و دولت سب کچھ نہیں یہ کسی حد تک انسان کی ضرورت تو ہو سکتی ہے مگرمنزل ہر گز نہیں، اصل کامیابی آخرت کی کامیابی اور منزل جنت کا حصول ہے جو دین کیلئے کام کرے گا وہ ہی فرد کامیاب ہوگا اور قبر میں سکون کی نیند سوئے گا۔ جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام اور جدوجہد کا مقصد بھی یہ ہی ہے۔#