5 فٹ 7 انچ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 دسمبر 2018 23:30

5 فٹ 7 انچ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
ایک 16 سالہ لڑکی ، جس نے آخری بار 10 سال پہلے بال کٹوائے تھے اب، اپنے بالوں کی وجہ سے  ہی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)


گجرات، بھارت سے تعلق رکھنے والی نیلانشی پٹیل کو لڑکپن میں سب سے بڑے بالوں رکھنے پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 7 انچ ہے۔ نیلانشی نے بتایا کہ 6 سال کی عمر میں ہیئر ڈریسر نے ان کے بال خراب کر دئیے تھے۔ اس پر انہوں نے بال بڑھانے کافیصلہ کیا۔
نیللانشی کا کہنا ہے کہ ان کے دوست انہیں روپانزل کہتے ہیں۔ بال رکھنے میں اُن کے والدین نے بھی ان کی مدد کی۔

متعلقہ عنوان :