Live Updates

احسن اقبال صحافی کے بلاجوازسوال پر پوچھنے پرغصے میں آگئے

گولی آپ کے دائیں ہاتھ پرلگی اورآپ نے پٹی بائیں ہاتھ پر کیوں باندھی؟ صحافی کا سوا ل، تم ٹریجڈی پر بھی سیاست کرتے ہو؟ تم پی ٹی آئی کے ہو، شرم کرو۔ سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 دسمبر 2018 17:26

احسن اقبال صحافی کے بلاجوازسوال پر پوچھنے پرغصے میں آگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال صحافی کے بلاجواز سوال پر پوچھنے پر غصے میں آگئے، صحافی نے سوال کیا کہ گولی آپ کے دائیں ہاتھ پرلگی اورآپ نے پٹی بائیں ہاتھ پر باندھ رکھی تھی؟ جس پر احسن اقبال نے کہا کہ تم پی ٹی آئی کے ہو ،شرم کرو، تم ٹریجڈی پر بھی سیاست کرتے ہو؟سابق وزیرداخلہ احسن اقبال آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔

اس موقع پر مشاہد حسین سید، مشاہد اللہ خان، محمد زبیر، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کے صحافی نے سوال کیا کہ ”آپ بتائیں گے کہ گولی آپ کے دائیں ہاتھ پرلگی اورآپ نے پٹی بائیں ہاتھ پر باندھ رکھی تھی؟ “ اس بلاجواز سوال پر احسن اقبال غصے میں آگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تم پی ٹی آئی کے ہو ،شرم کرو، بڑے افسوس کی بات ہے کہ تم ٹریجڈی کے اوپر بھی سیاست کرتے ہو؟ انہوں نے اپنا دایاں بازو اس کو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھواور بتاؤ یہ میرا دایاں بازو ہے یا پھر بایاں بازو ہے؟ دوسری جانب احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل دوکیسز کے فیصلے سنائے گئے۔

ایک میں نوازشریف کو بری اور دوسرے میں نوازشریف کو سزا سنائی گئی۔فیصلے میں شروع سے آخر تک ایک لفظ نہیں نوازشریف نے کس نوعیت کی کرپشن کی ؟یہ بات حیرت کا باعث ہے کہ جس مقدمے میں سزا دی گئی ، کمپنی 2001ء میں قائم کی گئی۔ جبکہ ان کا اس دوران پورا خاندان جلاوطن تھا۔ یہ فیکٹری لگانے کیلئے نوازشریف نے جلاوطنی کام کیا۔اس دوران مشرف کی حکومت تھی لیکن نوازشریف کیسے پیسے منی لانڈرنگ کرسکتا تھا۔

پہلے ان پر جرم تھا کہ نوازشریف سے پیسے کیوں لیے سزا دی گئی؟ اب جرم ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں پیسے کیوں بھیجے؟ اس مفروضے پر کہا گیا کہ وہ اس کمپنی کے مالک ہیں۔اگر یہ دلیل مان لی جائے پھر توسب لوگ جرم وار ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں بچے اپنے والدین کو پوری کی پوری کمائی بیچتے ہیں لیکن کیا اگر نوازشریف کو بھی کمائی بھیجی گئی توکیا بیٹے اور باپ جرم دار ہوگئے؟انہوں نے کہا کہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ملک میں سلیکٹڈ انداز میں احتساب کررہا ہے۔

حکومتی وزراء کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ ن لیگی رہنماؤں کوانکوائری کے دوران گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر ریفرنس بھی دائر ہیں لیکن ان کو کچھ نہیں کہا جاتا۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی شکل میں ایک اور ق لیگ بنا دی گئی ہے۔ اس کا انجام بھی ق لیگ جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی 125سالہ کارکردگی سے بلے پر مہر لگانے والوں کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج قائد ڈے منایا جارہا ہے اس موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کوقانون کی حکمرانی اور جمہوری انداز میں چلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔کیونکہ پاکستان تبھی مضبوط ،خوشحال اورتوانا ہوگا جب پاکستان جمہوری راستے پر چلے گا۔سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ مخالفین کے کیسز وزیراعظم خود بیٹھ کربناتے ہیں۔عمران خان اپنے لوگوں پر نظر کیوں نہیں ڈالتے؟ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے پیسا ملک سے باہر کیسے بھیجا؟کس نے طے کیا کہ علیمہ خان کا معاملہ جرمانہ دینے سے ختم ہوجائے گا؟ پرویز الٰہی کو سب سے بڑا ڈاکو کہا گیا لیکن اسپیکر بنا دیا گیا۔

ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف اداروں کا احترام کرتے ہیں نوازشریف نے 165دن عدالت میں پیش ہوکر ثابت کیا کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں۔امید ہے اپیل میں عدالت سے ریلیف ملے گا۔عدالت نے فیصلہ دیا ہے اور ریلیف بھی عدالت سے ہی ملے گا۔ن لیگ کیلئے جیلیں یا مشکلات نئی نہیں ہیں ماضی میں ان مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پنڈی کا شیطان ہے خوبصورت شہر پنڈی میں بدصورت انسان رہتا ہے۔ایک پنڈی کا بدصورت انسان نیب کا ترجمان بنا ہوا ہے۔ حکومتی وزرا ء عدلیہ اور نیب کے ترجمان بن کربات کررہے ہیں۔حکومت کا ایک متنازع وزیرآئے روزعدلیہ اور نیب کی ترجمانی کرتا ہے۔ وہ وزیررات کہاں گزارتا ہے اور کیا کرتا ہے؟ سب کو معلوم ہے۔مسلم لیگ ن مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ حکومت کرپشن کیخلاف نہیں بلکہ کرپشن کے حق میں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات