نواز،زرداری خاندان نے جائیداد بچانے کا سی اوڈی کیا، فواد چودھری

ن لیگ کی پریس کانفرنس ٹھگز آف پاکستان کی ٹیم کا فلاپ شو تھی، احسن اقبال بھول گئے کہ انجینئرنگ ضیاء کے کوٹے سے کی، نوازشریف ضیاء الحق سے پہلے کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، علیم خان، جہانگیرترین، بابر اعوان کو کیوں گرفتار نہیں کیا؟ نواز،شہبازکوبھی گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔وفاقی وزیراطلاعات کا ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 دسمبر 2018 18:26

نواز،زرداری خاندان نے جائیداد بچانے کا سی اوڈی کیا، فواد چودھری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 دسمبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز،زرداری خاندان نے جائیدادبچانے کا سی اوڈی کررکھا تھا، ن لیگ کی پریس کانفرنس ٹھگز آف پاکستان کی ٹیم کا فلاپ شو تھی، احسن اقبال بھول گئے کہ انجینئرنگ ضیاء کے کوٹے سے کی، نوازشریف ضیاء الحق سے پہلے کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، علیم خان ، جہانگیرترین ، بابر اعوان کو کیوں گرفتار نہیں کیا؟ نواز، شہبازکوبھی عدالتی فیصلے تک گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹھگز آف پاکستان کی ٹیم نے آج فلاپ شو کیا۔ مجھے ان کی وہ بات شرمناک لگی جب احسن اقبال نے نوازشریف کے بچوں کی کمائی کو محنت کشوں کے بچوں کی کمائی سے منسلک کیا۔

(جاری ہے)

حدیبیہ، ہلزمیٹل، پارک لین اور العزیزیہ کولے لیں۔ یہ سب کمپنیاں کچھ نہیں کرتی تھیں۔ ان میں پیسا جاتا اور پھر پاکستان میں واپس آتا۔

یہ دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈڑنگ نیٹ ورک تھا۔زرداری اور نوازشریف کا طریقہ واردات ایک جیسا ہی ہے۔پارک لین میں جس میں بلاول بھٹو حصہ دار ہیں یہ کمپنی کاروباری شخصیت سے چھینی گئی تھی۔شریف خاندان نے پاکستان کے ہر کیس میں پیسا کھایا ہے۔ جاتی امراء میں 100ایکٹر میں گھر ہے اور سات سوملازمین ہیں ان سب کی تنخواہیں کہاں سے آتی تھیں؟ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال بھول گئے کہ نوازشریف کو کس نے مسلط کیا تھا۔

احسن اقبال تاریخ کوپورابیان کریں۔ احسن اقبال 80 کی دہائی بھول گئے ہیں۔ احسن اقبال کی انجینئرنگ ضیاء کے کوٹے سے ہوئی۔نوازشریف ضیا ء الحق سے پہلے کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔احسن اقبال دباؤمیں ہیں اس لیے حملے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیم خان ، جہانگیرترین ، بابر اعوان کو کیوں گرفتار نہیں کیا؟ہم نے تونوازشریف کو بھی گرفتار نہیں کیا تھا جب تک فیصلہ نہیں آیا۔

نیب نے گرفتار کیا ہے ہم نے گرفتار نہیں کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ان دونوں خاندانوں نے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی اپنی جائیداد بچانے کیلئے کیا تھا۔ وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر نے کہا کہ ہماری صفوں میں کوئی چور نکلے گا توہم خود نیب کے حوالے کردیں گے۔ ہم کسی کی خاطر جمہوریت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔اپوزیشن نے علیمہ خان کی جائیداد کی بات کی ہے۔

علیمہ خانم کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہیں۔ علیمہ نے اپنی جائیداد کی ساری منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کی ہے۔ اگر علیمہ خانم منی ٹویل نہ دیتی توان کا حال بھی نوازشریف جیسا ہونا تھا۔ علیمہ خان نے قانون کے مطابق پراپرٹی ڈکلیئر نہیں کی جس پرانہیں جرمانہ دینا ہوگا۔احتساب کے اداروں نے ان کی ٹرانزیکشن جس طرح انکشاف کیا قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح کسی غریب آدمی پر براہ راست ٹیکس نہیں لگائیں گے۔