Live Updates

ضیا الحق کے کوٹے پر انجنئیرنگ کی ڈگری؛احسن اقبال نے الزامات مسترد کر دئیے

1976 میں جب میں نے انجنئیرنگ کی ڈگری میں داخلہ لیا تب ضیا الحق حکمران نہیں تھے،ایسی حکومت قابل رحم ہے جس کا وزیر اطلاعات ایک جھوٹا شخص ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 دسمبر 2018 20:01

ضیا الحق کے کوٹے پر انجنئیرنگ کی ڈگری؛احسن اقبال نے الزامات مسترد کر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ احسن اقبال نے ضیا الحق کے کوٹے پر انجنئیرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا ،جس پر سابق وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 1976 میں جب میں نے انجنئیرنگ کی ڈگری میں داخلہ لیا تب ضیا الحق حکمران نہیں تھے،ایسی حکومت قابل رحم ہے جس کا وزیر اطلاعات ایک جھوٹا شخص ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی شکل میں ایک اور ق لیگ بنا دی گئی ہے۔ اس کا انجام بھی ق لیگ جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی 125سالہ کارکردگی سے بلے پر مہر لگانے والوں کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج قائد ڈے منایا جارہا ہے اس موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کوقانون کی حکمرانی اور جمہوری انداز میں چلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

کیونکہ پاکستان تبھی مضبوط ،خوشحال اورتوانا ہوگا جب پاکستان جمہوری راستے پر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن 90 کروڑروپے ہڑپ کرگیا، کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کیخلاف احتساب کمیشن بنایا، لیکن وہ بند کردیا گیا، لیکن 90 کروڑ کی رقم کا حساب دیا جائے۔اس پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے احسن اقبال پر سنگین الزامات عائد کر ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال بھول گئے کہ نوازشریف کو کس نے مسلط کیا تھا۔ احسن اقبال تاریخ کوپورابیان کریں۔ احسن اقبال 80 کی دہائی بھول گئے ہیں۔ احسن اقبال کی انجینئرنگ ضیاء کے کوٹے سے ہوئی۔نوازشریف ضیا ء الحق سے پہلے کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔احسن اقبال دباؤمیں ہیں اس لیے حملے کررہے ہیں۔اس پر سابق وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر کے الزامات مسترد کر دئیے۔
انکا کہنا تھا کہ جھوٹے وزیر اطلاعات جب 1976 میں مرا داخلہ ہوا تھا تب تو ضیا الحق اقتدار میں بھی نہ تھے میرا داخلہ مکینیکل انجنئیرنگ کے شعبے میں اوپن میرٹ پر ہوا تھا۔تمہارے جھوٹ پوری قوم کے سامنے ہیں۔ایسی حکومت قابل رحم ہے جن کا وزیر اطلاعات ایک جھوٹا شخص ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات