عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش یکم جنوری2019ء کو منایا جائیگا

بدھ 26 دسمبر 2018 13:50

عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش یکم ..
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش یکم جنوری2019ء کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں عالمی شہرت یافتہ سماجی ورکر عبدالستار ایدھی کی نسل انسانی کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارت کے شہر گجرات کے علاقہ کاٹھیا وار میںپیدا ہوئے ان کے والد عبدالشکور ایدھی ممبئی میں کاروبار کرتے تھے قیام پاکستان کے بعد عبدالستار ایدھی کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے خدمت خلق کا آغاز کیاانسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کی400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔25جنوری2013ء کو وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے اور8جولائی2016ء کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔