پروین شاکر خواتین سمیت شعری ذوق کے حامل افراد کی ہردلعزیزہ شاعرہ تھیں‘فیاض الحسن چوہان

بدھ 26 دسمبر 2018 17:03

پروین شاکر خواتین سمیت شعری ذوق کے حامل افراد کی ہردلعزیزہ شاعرہ تھیں‘فیاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پروین شاکرکی 24ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پروین شاکرکو دنیا سے گزرے کئی برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔پروین شاکر خواتین سمیت شعری ذوق کے حامل افراد کی ہردلعزیزہ شاعرہ تھیں۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پروین شاکر کو غزل اور آزاد نظم میں نمایاں مقام حاصل تھا۔

ان کی ناگہانی وفات سے شاعری کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلامدتوں پورا نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے اپنی شاعری سے صنف نازک کے جذبات کی خوبصورت ترجمانی کی۔انہوںنے کہا کہ پروین شاکرایک منفرد اسلوب کی شاعرہ تھیں۔انہیں شاعرانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :