دفاع پاکستان کونسل میں شامل دینی جماعتوںکا10 جنوری کو اسلام آباد میں کا نفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

بدھ 26 دسمبر 2018 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) دفاع پاکستان کونسل میں شامل دینی جماعتوں کے مقامی ذمہ دران کا اجلاس مدرسہ خالد بن ولید ایچ۔13 میں منعقد ہو ا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں10 جنوری کو دن 11بجے پریس کلب اسلام آبادکے سامنے گرائونڈ میں کا نفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا اوردفاع پاکستان کونسل میں شامل تمام جماعتوں نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔