احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپش ریفرنس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی

بدھ 26 دسمبر 2018 20:56

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپش ریفرنس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپش ریفرنس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی۔بدھ کواحتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت نیب کے گواہان پر جرح مکمل ہونے کے بعد7جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹڑ عاصم نے کہاکہ علی رضا عابدی کی شہادت کا مجھے بہت دکھ ہے،علی رضا عابدی سے میری واقفیت تھی وہ نفیس شخص تھے،ان کے اندر حب الوطنی کا جذبہ تھا،ان کے خیالات و نظریہ روشن تھے،علی رضا عابدی کے واقعہ نے شہر کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں۔

شہر میں سیکیورٹی حالات کو دوبارہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے،جو لوگ اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کی نشاندہی ہونی چاہیے ان سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف کی سزا،اصف زرداری کی جے آئی ٹی رپورٹ پر کیا کہیں گی جس پر انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ کورٹ میں ہے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا،جب صورت حال واضح ہوگی تو پھر اس معاملے پر بات کروں گا،مسلم لیگ ن کی قیادت ہے ہی نہیں،پارٹی کی باگ ڈور کسی کے پاس بھی جائے کوئی فرق نہیں پڑے گا