Live Updates

حکومت نے نجکاری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہور سمیت متعدد منصوبوں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 26 دسمبر 2018 20:29

حکومت نے نجکاری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 دسمبر2018ء) :وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں نجکاری کمیشن کے اجلاس میں نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہور سمیت متعدد منصوبوں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطا بق حکومت کی جانب سے نجکاری کا عمل شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس ھوالے سے نجکاری کمیشن کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ہوا۔جس میں مختلف منصوبوں کی نجکاری کے حوالے سے غور کیا گیا۔اجلاس میں نجکاری کے عمل کو ایک بار پھر سے شروع کرنے کا تہیہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہورکی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔حکومت نے ماڑی گیس کمپنی کے18.39فی صدحصص کی نجکاری کافیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

لاکھڑامائنزکی نجکاری عدالت میں زیرالتوا کیس کافیصلہ ہونےکےبعد کی جائے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔این پی پی ایم کی نجکاری سےحویلی بہادرشاہ اوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری خودبخود ہو جائے۔حویلی بہادرشاہ اوربلوکی پاور پلانٹس کی این پی پی ایم سی کی ملکیت ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے تحریک انصاف قومی اداروں اور منصوبوں کی نجکاری کے مخالف تھی اور تحریک انصاف کا بطور اپوزیشن یہ موقف تھا کہ اداروں کی نجکاری کے فوائد انکے نقصانات سے کہیں کم ہیں۔

واضح ہو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بارہا پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کیا مگر پھر اپوزیشن کے دباو پر فیصلے کو موخر کر دیا۔نگران حکومت نے بھی پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے فیصلے کو آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔                                    
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات