قطب شمالی پر پہلی بنک ڈکیتی۔ ڈاکو فوراً ہی گرفتار ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 دسمبر 2018 21:07

قطب شمالی پر پہلی بنک ڈکیتی۔ ڈاکو فوراً ہی گرفتار ہوگیا

اوسلو۔ دنیا کے  انتہائی شمالی  خطے پر واقع  ناروے کے دور دراز بحر الجرائر سوالبارد میں ایک مسلح شخص نے بنک لوٹ لیا تاہم ڈاکو کو ڈکیتی کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا۔
علاقے میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کی یادداشت  کے مطابق یہ  ناروے اور قطب شمالی کے بیچ موجود   اس جزیرے پر ہونے والی پہلی ڈکیتی ہے۔
مقامی گورنر کے ترجمان نے اے ایف پی کوبتایا کہ یہاں   دس بجکر چالیس منٹ پر مسلح ڈکیتی ہوئی۔

ایک شخص نے بندوق کے زور  پر رقم ہتھیا لی۔ اسے فوراً ہی سوالبارد کے دارالحکومت لانگایربین سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتبہ ڈاکو غیر ملکی ہے جو علاقے میں سفر کر رہا تھا ، اسے شمالی ٹاؤن   ٹرومسو بھجوا دیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)


حکام نے مشتبہ ڈاکو، چرائی گئی رقم یا استعمال ہونے والے ہتھیار کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔


اس بحرالجزائر میں گلیشئر اور انسانوں سے زیادہ برفانی ریچھوں کی وجہ سے ڈکیتی کی کامیابی کے چانس کافی کم ہوتے ہیں۔
لانگایربین  کی آبادی 2000 نفوش پر مشتمل ہے۔  یہاں رہنے والے سب لوگ ایک دوسرے کا جانتے ہیں۔ جزیرے سے باہر نکلنے کے لیے  واحد ذریعہ صرف ائیر پورٹ ہے۔
سوالبارد بحرالجزائر قطب شمالی سے  1000 کلومیٹر یا 600 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔سردیوں میں یہاں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سیلسیس سے منفی 40  ڈگری سیلسیس تک گر جاتا ہے۔