چوری کرنے والے نوجوان نے کار میں پھنسنے کے بعد خود ہی پولیس کو بلا لیا

بدھ 26 دسمبر 2018 23:10

چوری کرنے والے نوجوان نے کار میں پھنسنے کے بعد خود ہی پولیس کو بلا لیا

ناروے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان نے ڈیلرشپ سے کار چرانے کی کوشش کی لیکن وہ خود ہی کار میں پھنس گیا، جس کے بعد اس نے مدد کے لیے پولیس کو بلا لیا۔
تروندیلاگ پولیس نے ٹوئٹ  کیا کہ 17 سالہ نوجوان نے صبح 8 بجے سے پہلے پولیس کو فون کیا۔ نوجوان نے بتایا کہ وہ والوو کی ڈیلرشپ سے  کار چراتے ہوئے اس میں پھنس گیا تھا۔

(جاری ہے)


تروندیلاگ پولیس کے  ایبی کیمو نے بتایا کہ نوجوان  پہلے بھی چھوٹے موٹے جرائم میں گرفتار ہو چکا ہے اس لیے پولیس سے اچھی طرح واقف ہے۔

ایبی نے بتایا کہ نوجوان نے  مشکل میں پڑنے پر پولیس کو ہی بلانا مناسب سمجھا۔ اس نے پولیس کو بالکل ایسے کال کی جیسے مصیبت میں  مبتلا ہونے پر کسی دوست کو کی جاتی ہے۔ ایبی نے بتایا کہ یہ نوجوان  کارچرانے میں اتنا زیادہ تجربہ کار نہیں لگتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان سے تفتیش کرنے کے بعد اسے گھر والوں کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :