بے وقوف چور کی ٹی وی چرانے کی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 دسمبر 2018 23:40

بے وقوف چور کی ٹی وی چرانے کی  مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

میری لینڈ، امریکا۔ پرنس جارج کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے  حال ہی میں شہریوں کو خبردار کرنے کے لیےکچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ پولیس  نے  شہریوں کو پارسل اور پیکیج چوروں سے بچنے کا کہا گیا ہے۔پولیس کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو تو کافی مضحکہ خیز ہے،جس میں ایک چور  کو پورچ کے سامنے رکھا ہوا بڑا ٹی وی چرا کر بھاگتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ضدی چور کئی منٹ تک ایل ای ڈی ٹی وی کو گاڑی میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور آخر کار اسے گاڑی میں پھنسا کر لے ہی جاتا ہے۔


پولیس کے مطابق یہ ٹی وی فورٹ واشنگٹن کے ایک گھر کے باہر سے چرایا گیا تھا۔ چوری کے بعد چور اس ٹی وی پر گر بھی جاتا ہے۔
پولیس نے فیس بک پر اس چور کی تصویر شیئر کر دی ہے ۔ چور کی تلاش جاری ہے۔
اس مضحکہ خیز ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔