کوہاٹ میں بھی بے نظیر بھٹوشہید کی گیارہویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

جمعرات 27 دسمبر 2018 16:16

کوہاٹ میں بھی بے نظیر بھٹوشہید کی گیارہویں برسی عقیدت واحترام سے منائی ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) ملک بھر کی طرح کوہاٹ میں بھی شہید جمہوریت بے نظیر بھٹوشہید کی گیارہویں برسی سابق گورنر مسعود کوثر کے رہائش گاہ پر عقیدت واحترام سے منائی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ صوبائی صدر پیر نصیب چند نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کی صدارت ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی کوہاٹ عبدالروف ایڈوکیٹ نے کی اس کے علاوہ عبدالمنان بنگش،سیکرٹری اطلاعات جاوید آفریدی،حاجی خاکسار علی۔

(جاری ہے)

پیر عادل شاہ،محمد شیفع کے علاوہ ضلع بھر کے جیالوں نے بھر پور شرکت کی تقریب میں شہید بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور دعاکی گئی تقریب سے پیر نصیب چند، عبدالروف ایڈوکیٹ،حاجی خاکسار علی،پیر عادل شاہ،محمد شیفع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹوشہیدپاکستان کی غریب عوام کی آواز تھیںشہید سابق وزیراعظم نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جان کی بھی قربانی دے دی اور یہی وجہ ہے کہ آج گیارہ سالہ عرصہ کی شہادت کے بعد بھی پاکستانی عوام کی دلوں میں زندہ ہیںانھوں نے کہا کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹوشہیدایک بہادر باپ کی بہادر بیٹی تھی اسی وجہ سے جان کو خطرہ لاحق ہونے کے باوجود وہ پاکستان آئی تھیں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹوشہیدکا ادھورا مشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پوراکریں گے ۔