جیل میں قید نواز شریف کی مریم نواز سے حسرت بھری خواہش

گھر سے کلثوم نواز کی کچھ تصاویر جیل بھجوا دینا،مریم نواز کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 27 دسمبر 2018 22:01

جیل میں قید نواز شریف کی مریم نواز سے حسرت بھری خواہش
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2018ء) :جیل میں قید نواز شریف نے مریم نواز سے خواہش کی ہے کہ وہ انہیں کلثوم نواز کی کچھ تصاویر بھیج دیں۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ ، رشتہ داروں ،دوستوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔

گزشتہ روز نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ،بیٹی مریم نواز ، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنمائوںنے ان سے ملاقاتیں کیں۔اہل خانہ ان کے لئے دوپہر کا کھانا اور ضروری سامان بھی ساتھ لائے جو ان کے حوالے کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق والدہ نے نواز شریف کو اپنے گلے سے لگایا اور وہ آبدیدہ ہو گئیں اور انہیں دعائیں دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

باقی اہل خانہ بھی نواز شریف سے گلے ملے اور اس موقع پر جذباتی مناظر تھے ۔

ملاقات کیلئے مقررہ وقت کے بعد اہل خانہ واپس روانہ ہو گئے ۔ علاوہ ازیں پارٹی کے مرکزی رہنما احسن اقبال ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین ، رانا محمد اقبال ، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر نے بھی پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی اوران سے یکجہتی کا اظہا رکیا ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر احتساب عدالت کے فیصلے، مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مریم نواز نے آج کی ملاقات کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا ہے۔
 
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے آج جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔انکے ارادے اور جذبے بلند ہیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ اگر گھر سے کسی چیز کی ضرورت ہے تو بھیج دوں اس پر میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہاں کلثوم نواز کی تصاویر بھیج دیں