بحر الکاہل کے بارے میں دلچسپ حقائق

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 دسمبر 2018 23:55

بحر الکاہل کے بارے میں دلچسپ حقائق

بحر الکاہل یا Pacific Ocean  دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے۔بحرالکاہل کو یہ نام پرتگیزی جہاز راں فرڈیننڈ میگلن نے دیا تھا۔ یہ نام لاطینی لفظ Mare Pacificum سے نکلا ہے جس کا مطلب پرسکون سمندر ہے۔ آئیے آپ کو اس سمندر سے متعلق چند دلچسپ حقائق بتائیں۔
•    بحرالکاہل کا رقبہ 165,250,000 مربع کلومیٹر ہے۔یہ  سمندر امریکا اور آسٹریلیا کے بیچ پھیلا ہوا ہے۔
•    بحرالکاہل اتنا بڑا ہے کہ اگر اس کی ایک خلیج ٹونکن  کے مقام پر زمین میں ایسی  سرنگ کھودی جائے  جو زمین کے دوسری طرف باہر نکلے تو   اس سرنگ کا دوسرا سرا بھی بحرالکاہل میں ہی نکلے گا۔


•    خلاباز اس سمندر کو ”دی بگ بلیو آئی“ کے نام سے جانتے ہیں۔
•    بحرالکاہل اتنے بڑے رقبے پر محیط ہے کہ اس میں زمین کے ساتوں براعظم آ سکتے ہیں اور  پھر بھی بہت سی جگہ سمندر کے لیے دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)


•    بحر الکاہل کی اوسط گہرائی 4 ہزار 300 میٹر (14 ہزار فٹ) ہے۔
•    روئے زمین پر سب سے گہرا مقام ماریانا ٹرینچ بحر الکاہل میں واقع ہے جس کی گہرائی 10 ہزار 911 میٹر (37 ہزار 797 فٹ) ہے۔


•     بحر الکاہل میں تقریبا 25 ہزار جزائر ہیں جو دنیا بھر کے سمندر میں موجود کل جزیروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔
•    بحرالکاہل کے طا س میں دنیا کے 75 فیصد آتش فشاں پہاڑ ہیں۔ یہ آتش فشان ایک انگوٹھی کی شکل بناتے ہیں، جسے رنگ آف فائر بھی کہا جاتا ہے۔
•    بحرالکاہل ہر سال ایک انچ کے حساب سے سکڑ رہا ہے۔
•    بحرالکاہل  میں پچھلے 40 سالوں میں آلودگی میں 100 گنا اضافہ ہو اہے۔


•    دنیا کی 60 فیصد مچھلیاں بحرالکاہل  سے آتی ہیں۔
•    بحرالکاہل میں معدومی کے خطرے سے دوچار 6 انواع بھی موجود ہیں۔
•    بحرالکاہل کی ساحلی پٹی 84 ہزار میل پر مشتمل ہے۔
•    16 ویں صدی میں ابراہام اورٹیلس نے اس سمندر کا نقشہ بنایا تھا ۔
•    تین ہزار سال قبل مسیح میں لوگ اس سمندر کے ذریعے دوسرے علاقوں میں ہجرت کر چکے تھے۔
•    2014ء میں بحرالکاہل کے زیر آب آتش فشانوں کی راکھ ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھی گئی تھی۔
•    بحرالکاہل پوری دنیا کے موسم کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
•    بحرالکاہل امریکا سے 15 گنا بڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :